دیر(اے بی این نیوز)لوئرکوہستان کے علاقے بشام سے کولئی پالس جانیوالی گاڑی پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ خوفناک حادثےمیں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہیں ۔حادثے کی خبر سنتے ہیں ریسکیوٹیمیں اور مقامی افراد کی کثیر تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ میڈیکل ٹیموں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کردیا گیا۔ کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیمیں بمعہ ضروری سامان جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ امدادی سرگرمیوں کے فوراً بعد مقامی افراد نے لاشیں ان کے گھروں تک پہنچائیں