اہم خبریں

آج کل میں آئی ایم ایف کا پول کھولنے والا ہوں، شاہ محمود قریشی

آج کل میں آئی ایم ایف کا پول کھولنے والا ہوں، شاہ محمود قریشی

لاہور (ا ے بی این نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جناح ہاؤس حملے سیمت تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی ۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت اقتدار کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں ، آج یا کل میں آئی ایم ایف کا پول کھولنے والا ہوں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گھٹنے ٹیکنے پڑے جو بجٹ پاس ہوا اس کو سب نے دیکھا ہے، پاکستان کا شہری پوچھ رہا ہے کیا میرے معاشی حالات کی کوئی بات کررہا ہے، تحریک انصاف کی کوشش ہے وہ مستقبل کی بات کرے، جیل سے جب سے رہا ہوا ہوں شخصیات پر بات نہیں کررہا۔پاکستانی سیاسی قیادت کی دبئی میں موجودگی پر انھوں نے کہا کہ آجکل دبئی کی بیٹھک کے بڑے چرچے ہیں، وزارت عظمیٰ کے لئے بھاگ دوڑ کی جارہی ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار ہیں۔بھارتی الزامات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کے بیان پر کسی نے اس کو جواب نہیں دیا، نریندر مودی کہتا ہے پاکستان اپنی موت آپ مررہا ہے، افسوس وزیراعظم پاکستان اس بیان پر خاموش ہیں۔

متعلقہ خبریں