اسلام آباد(اے بی این نیوز)جناح ہاؤس حملہ ٫ عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش حملہ کیس ،چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔عدالت نے تحریک انصاف کے چیرمین کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی ہے۔عدالت نے ہی ٹی آئی چیرمین کو شامل تفتیشی ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت نے آج سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔تحریک انصاف کے چیرمین کی جانب سے نصیر الدین نیئر ایڈوکیٹ پیش ہونگے۔وکیل نے پی ٹی آئی چیرمین کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کرے گے۔عدالت نے ضل۔شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے