شیڈول طےکرناباقی ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے،حکومت معاشی استحکام نہ لاسکی ،یہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل بھی نہیں ، شیخ رشید کا بیان

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ شیڈول طےکرناباقی ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا،حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لا سکی اور نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔بروز بدھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کے بیان دیں، بلاول بھٹو سیلاب زدگان کے بچوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی بجائے ان کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے معاملے پر حکومت کو صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے، حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لا سکی اور نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے، غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے، اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے ہو گئے ہیں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔