اہم خبریں

ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ کا ایکشن، 194 گھوسٹ ملازمین کوبرطرف کردیا، نوٹیفکیشن جاری

لاڑکانہ( نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ گلشیر سومرو نے کہا کہ ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی بنا پر نکالا گیا، یہ 2018 سے غیر قانونی طور پر تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے تھے،برطرف سٹاف میں 122 مرد 64 خواتین جبکہ 8 نان ٹیچنگ اسٹاف شامل ہے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ نے 194 ملازمین کو نوکری سے برطرف نوٹیفکیشن جاری کردیے ، برطرف ملازمین کا تعلق ضلع قمبر شہداد کوٹ کے مختلف اسکولوں سے ہے ۔ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ گلشیر سومرو نے کہا کہ برطرف ہونے والوں میں ٹیچنگ اسٹاف کے 122 مرد 64 خواتین جبکہ 8 نان ٹیچنگ اسٹاف شامل ہیں، جن میں حلیمہ، نجمہ پروین، سعیدہ بانو، غلام شبیر گاڈھی، دلدار واھوچو، خالد وگن، رخسانہ، مونا، فرزانہ سمیت دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطرف ملازمین کو بائیو میٹرک سے غیر حاضری کی تصدیق کے بعد شوکاز نوٹس بھی دیے اور صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر کسی بھی غیر حاضرملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں