لاہور(اے بی این نیوز )دبئی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کےدرمیان ہونیوالی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں، مسلم لیگ ن پرویزاشرف ، گیلانی خاندان اوردیگرحلقوں میں امیدوارکھڑا نہیں کرے گی ۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی لندن سے دوبئی پہنچیں گے، وزیراعظم شہبازشریف بھی پیپلزپارٹی سے ہونیوالی میٹنگ میں موجود ہوں گے ، شہباز شریف پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مصالحتی کا کردار اد کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائےگا، ملاقات میں دونوں جماعتیں الیکشن کی تاریخ بھی فائنل کریں گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں اسمبلی کی مدت پوری ہونےسے پہلےاسمبلی توڑنےکےمعاملےپربھی غور ہوگا اور دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن لیڈرز کا نام فائنل کیا جائیگا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ استحکام پاکستان، ق لیگ کو کتنی نشستوں پر ایڈجسٹ کرناہے، اس پر بھی بات ہوگی، دیگر سیاسی اقدامات کے ھوالے سے بھی معاملات کو فائبن کیا جا رہا ہے۔