اہم خبریں

کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خشک سردی کی لہر نے ایک بار پھر آزادکشمیر سمیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آٹھ جنوری تک موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب برفباری کے باعث وادی نیلم نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ شمالی بلوچستان ، استور، گلگت بلتستان میں بھی سردی میں اضافہ ، کئی جگہوں پرخون جما دینے والی سردی سے عوام کا گھروں سے نکلنا محال کردیا۔ گزشتہ روز قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا جبکہ زیارت، اسکردو، استورمیں منفی 11 اور گلگت، پاراچنار منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کے باعث رات سڑکوں پر گزارنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے8 جنوری تک موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں