اہم خبریں

ملک میں شدید سردی کی لہر،میدانی علاقوں میں دھند کا راج،سموگ بھی سراُٹھانے لگا

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں شدید سردی کی لہر،میدانی علاقوں می دھند کا راج،سموگ بھی سراُٹھانے لگا۔۔تفصیلات کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئیں،لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کلر کہار جبکہ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور تک بند کی گئی ہے۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک، سکھر ملتان موٹروے ایم 5، اقبال آباد انٹرچینج سے شیرشاہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11، کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ سے سمبڑیال اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک بند کی گئی ہے۔ جبکہ دوسری طرف ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمالی بلوچستان میں بھی سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ،قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا جبکہ زیارت، اسکردو، استورمیں منفی 11 اور گلگت، پاراچنار منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کے باعث رات سڑکوں پر گزارنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے8 جنوری تک موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں