کوئٹہ (اے بی این نیوز)تربت میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی شناخت ہو گئی ہے۔ 25 سالہ سمعیہ قلندرانی کے منگیتر ریحان بلوچ نے بھی 2018 میں چینی باشندوں پر خودکش حملہ کیا تھا- غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ سمعیہ قلندرانی کا تعلق خضدار کے علاقے توتک سے تھا- سمیعہ قلندرانی بی ایل اے کے سابق سربراہ اسلم بلوچ عرف اچھو کی بہو اور ان کے بیٹے ریحان بلوچ کی منگیتر تھیں- اسلم اچھو کی موت دسمبر 2018 میں افغانستان کے شہر قندھار میں ایک بم دھماکے میں ہوئی تھی
