اہم خبریں

معاشی حالات مزید گھمبیر، برآمدات میں بھی مزید کمی آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال جولائی تا دسمبر برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوگئی جبکہ چھ ماہ میں تجارتی خسارے میں بھی 32.65 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔رواں مالی سال کے چھ ماہ میں کل درآمدات 31 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائد کی رہیں اور گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 40 ارب 56 کروڑ ڈالر سے زائد درآمدات رہیں۔گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر 15 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں، جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 14 ارب 24 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 16.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس طرح نومبر2022 کے مقابلے میں دسمبر میں برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔

متعلقہ خبریں