اہم خبریں

ملک میں حالات دن بہ دن بدتر ‘مہنگائی سے عوام سراپا احتجاج ہے ‘لیکن امپورٹڈ حکومت میں شامل اتحادیوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ‘، حلیم عادل شیخ

کراچی(نیوز ڈیسک) قائد حز ب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ ن نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں مہنگائی کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے لیکن امپورٹڈ حکومت میں شامل اتحادیوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے رات کے اندھیرے میں بلاول ہائوس اور گورنر ہائوس میں کراچی کو تباہ کرنے کی سازشیں کی گئیں گورنر ہائوس کو اس وقت نائن زیرو بنا دیا گیا ہے ایم کیو ایم کا مسئلہ نئی حلقہ بندیاں نہیں ہیں سب مال کا جھگڑا ہے ایم کیوایم کے رکن نے سندھ اسمبلی فلور پر نعرہ لگایا تھا آئو ملکر کھاتے ہیں آج پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں جماعتیں اس نعرے پر عمل پیرا ہیں شہر کراچی کی تباہی کے ذمہ دار یہ دونوں جماعتیں ہیں کراچی کو ایک بار پھر اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جہاں پی ڈی ایم میں 13 جماعتیں ملکر پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر پائی وہاں ایم کیو ایم کے تین دھڑے مل بھی جائیں ان کی حیثیٹ زیرو پلس زیرو ہوگی۔ الیکشن ہوئیسندھ سے پیپلزپارٹی اور کراچی سے ایم کیو ایم کا نام نشان بھی مٹ جائے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی سادہ اکثریت سے جیت رہی تھے آر ٹی ایس سسٹم میں خرابی لاکر سیٹیں اتحادی جماعتوں کو دلوائیں گئیں جس کیامپورٹڈ حکومت کو ایک سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا قیام پاکستان کے لئے کراچی کے شہریوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی نے اپنے مفاد کے لئیکروائی تھی درست نہیں تھی لیکن اس کا جواز بنا کر ایم کیو اور پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات سیفرار ہونا چاہتی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان جنوری کے بیچ میں سندھ کا دورہ کریں گے سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت سندھ کے عوم کو ہے۔ حلیم عادل شیخ نیبلاول زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہابڑے مہربانی آپ امریکہ سیسندھ کے دورے پر آئے۔دادو میں پریس کانفرنس میں بلاول زرداری نے کہاہم کریں گے ، بنائیں گے لیکن یہ باتیں 15 سالوں سے کرتے ہوئے آئے ہیں پہلے بلاول بتائیں پوری دنیا سے 119 امدادی سامان کے جہاز کہاں گئے اور 130 ارب روپے ملے کہاں گئے آج بھی سندھ کے کئی شہروں میں سیلاب متاثرین سڑکوں پر بے یارو مددگار بیٹھے ہیں ، امدادی رقم سے سیلاب متاثرین کے گھر تو نہیں بنے لیکن بلاول ہائوس میں کتوں کا گھر ضرور بنایا جارہا ہے ،۔حلیم عادل شیخ نے کہ سندھ لطیف، قلندر، سچل کی دھرتی ہے پیپلزپارٹی نے سندھ دھرتی کو بدنام کر دیا ہے کبھی سندھ ہائوس میں منڈیاں لگائی جاتی رہی تو کبھی لاہور میں جاکر اراکین کو سندھ کے عوام کے پئسوں سے خریدنے کی کوشش کی گئی۔حلیم عادل شیخ نے کہا ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے سندھ حکومت کا 65 روپیکلو آٹا غائب ہے مارکیٹ میں آٹا 150 روپے کلو فروخت ہورہا ہے آئل اینڈ گیھ 650 روپے فی کلو ،یاز 200 روپے کلو ،چینی 100 روپے کلو،دال 500 روپے کلو ،دودھ 180 سے 190 ،آلو 70 روپے کلو،مرغی 660 فی کلو،سوئی گئس غائب،ایل پی جی 220 فی کلو،چانول 250 سے 300 فی کلو،انڈا 30 کا ایک ہوگیا ہے ،ٹماٹر 80 فی کلو،لہسن 400 روپے فی کلو،ادرک 500 روپے کلو ،بھینڈی 200 فی کلو۔سبزیاں 80 سے 100 روپے فی کلو،یوٹیلٹی اسٹور پر اشیائ غائب ہوچکی ہیں وہاں بھی غریبوں کا رلیف بند کر کے قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے ایس یو پی کو جی ڈی اے میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہوئے کہا جی ڈی اے غیرتمند اتحادی جماعت تھے آخر تک ہمارا ساتھ دیا۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، آئی ایل ایف کراچی کے صدر ایڈووکیٹ ظہور احمد، تاجر رہنما امان شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں