لاہور ( اے بی این نیوز ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی نہیں، میثاق معیشت پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں، اس وقت میثا ق جمہوریت کی ضرورت ہے، پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کر نا ہو گا،وہ لاہور میں صنعتکاروں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مدد کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان قدرتی طورر پر اپنی مثال آپ ہے،اللہ پاک نے ہمارے ملک کو بے پناہ وسائل عطا کئے ہو ئےہیں، میں نے ایکسپورٹ یورپ تک لے جانے میں مدد کی، انہون نے کہا غیر ذمہ دارانہ اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچا تی ہے، معیشت کی بہتری کے لئے تجارت کو فروغ دینا ہو گا، ملکی بر آمدات کو یورپ تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں تجارت کے مواقع فراہم کئے جائیں،عدم تحفظ کی وجہ سے پاکسانی بیرونی ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں،انہوں نے تمام سٹیک ہو لڈرز کو میثاق جمہوریت ہر چلنے کا مشورہ دیا، اگر پاکستان متاثر ہو گا تو ہم سب متا ثر ہو نگے۔
