اہم خبریں

پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کا ہاتھ مضبوط کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا سیلاب زدگان سے متعلق اعلان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہماری سیاست گالم گلوچ والی نہیں ہے۔ مثبت انداز میں سیاست کی جائے تاکہ ملکی مسائل کا حلنکالا جاسکے، نوجوانوں کیلئے کھل کر بات کرنےکیلئے مشکل ہوتا ہے میں ڈار صاحب کی عزت کرتا ہوں 2006 میں میثاق جمہوریت میں اسحاق ڈار کا کردار اہم رہا ۔میں شریک چیئرمین ہوں آصف علی زرداری چیئرمین ہیں۔اور آصف زرداری یاروں کے یار ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف زیادہ پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم ہے۔ پاکستان کو اگر بحرانوں سے نکالنا ہے تو وزیر اعظم کا ہاتھ مضبوط کرنا ہوگا۔ سیلاب زدگان کی بحالی کا پیکیج بجٹ میں شامل کیا گیا اگر نہ ہوتا تو ہمیں لوگوں کو جواب دینا مشکل ہوجاتا۔ تمام وزارتوں نے مل کر سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کام کیا ۔وزارت خارجہ نے بھی سیلاب زدگان کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ہم نے سیلاب کے حوالے سے پوری دنیا کو موبلائیز کیا ، ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بہترین انداز میں کام کیا۔

متعلقہ خبریں