اسلام آباد (اے بی این نیوز) تین دنوں میں 20لاکھ پچاسی ہزار مستحق خواتین میں 18ارب77کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے، 7لاکھ 41ہزار سکول جانے والے بچوں کی ماؤں کو بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت وظیفہ بھی ادا کیا گیا ہے،اب تک تقریباًًً 25فیصد مستحق خواتین کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پیر 19 جون سے بینظیر کفالت نقد اور بینظیر تعلیمی وظائف کی تقسیم جاری ہے ، 25 فیصد اضافے کے بعد اس مرتبہ سہ ماہی قسط کی رقم9000 روپے ہے.،بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقریباً 81 ارب روپے کی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 26477-0800 پر اطلاع کریں بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پیغامات صرف اور صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں ۔
