پیرس( اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی،دونوں قائدین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔وزیراعظم نے کوپ27 کے شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرم الشیخ نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام کے عزم سے عالمی سطح پر ایک اہم پیشرفت کی بنیاد رکھی ہے،شرم الشیخ میں جس سیاسی عزم کا اظہارکیاگیا، وہ بتدریج آگے بڑھ رہاہے۔
