اسلام آباد (نیوزڈیسک)بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک ان افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان افراد کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا۔
