اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی اورلاہور ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے بین الاقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کا آؤٹ سورسنگ پلان تیار کرلیا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرسول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس آؤٹ سورسنگ کیلئے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ میں دوست ممالک کوترجیح دینے کا منصوبہ بنایا ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، چین اور ترکی کی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔