اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اچھے اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں اور اسی رفتار کے ساتھ جاری رکھنا چاہتے ہیں، ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے آذربائیجان کے سفیرخضر فرہادوف نے آج اسلام آباد میں ملاقات کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، سب کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کے لیے پاکستان کا عزم دنیا کے مختلف حصوں میں جنگ زدہ ممالک میں اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں اس کے اہم کردار سے عیاں ہے۔
