اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس نماز ظہر کے بعد 2 گھنٹے پچیس منٹ کی تاخیر کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا،پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا پا رلیمنٹ ہاؤس کے تمام ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں ،پارلیمنٹ کے ساتھ منسلک تمام ملازمین کو ریلیف دیا جائے ،ایک برس پہلے مجھے پتا نہیں تھا کہ ان کرسیوں پر بیٹھنا پڑے گا ،دو ہزار اٹھارہ کے بعد تین سال ملک کے اندر معاشی حالات ابتر ہو چکے تھے ،ہم نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان ایک تکلف کے مراحل میں سے گزرے ،اور ہم نے مختلف جماعتوں نے مل کر ملک کو بچانے کی کوشش کی ،حکومت میں موجود جماعتیں مختلف نظریات کی حامل ہیں لیکن ملک کی سالمیت کے لئے ہم سب ایک ہوئے ،اور آئیندہ بھی ملک کے استحکام اور سالمیت کے لیے ہم ایک ہو کر چلیں گے ،اگر ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانہ ہے اور سیاست کو آگے بڑھانا ہے تو آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کے وقار کو بحال کرنا ہوگا ،جو لوگ جمہوریت سے جڑے ہوئے تھے جو سیاست کو جمہوریت کی نظر سے دیکھ رہے تھے انہوں نے ہار نہیں مانی ،تاریخ بلکل واضع ہے کہ جمہوریت نے ہمیشہ آمروں کو شکست دی ،صحافیوں نے آمروں کے دور میں کوڑے کھائے ان مین سے آج بھی لوگ موجود ہیں۔
