اہم خبریں

عسکری تربیت کو جغرافیائی اورجدید تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)نیول چیفنے کہا کہ عسکری تربیت کو جغرافیائی اورجدید تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے ،ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے پیشہ ور افرادی قوت انتہائی اہم ہے ،وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے کورس ممبران سے خطاب کر رہے تھے ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میر البحر نے افسران کو اسلامی اقدار کے مطابق کردار سازی اور قائدانہ صلاحیتیں اپنانے کی تاکید کی ، امیر البحر نے افسران کو اعلیٰ پائے کی عسکری تعلیم کی فراہمی پر پاکستان نیوی وار کالج کے کردار کو سراہا ،کورس کے شرکاء نے امیر البحر کو پروفیشنل ملٹری ایجوکیشن پر ایک ریسرچ پیپر بھی پیش کیا،دورے کے دوران نیول چیف نے مقامی طور پر تیار کردہ وار گیمنگ سمولیٹر کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں