خالد خورشید کو اتار کر دم لیں گے ،کوئی مائی کا لعل اسے بچا کر دکھائے،امجد حسین
گلگت(نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خالد خورشید کو کرسی سے اتار کر دم لیں گے ،کوئی مائی کا لعل خالد خورشید کو بچا سکتا ہے وہ بچا کر دکھائے،ہم اس حکومت سے تین سال کی کرپشن کا حساب لیں گے،شمس لون آج بھڑکیں مارر ہے ہیں پہلے گندم چوری کا حساب دیں ۔تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے منت سماجت کرکے وفاق سے پندرہ ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کرایا جواس کٹھ پتلی حکومت کی جیب میں جارہا ہے عوام کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین اسلام کا نام لیکر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ، ہم موجودہ حکومت کے تین سال کا احتساب کرینگے ، اس کومزید برداشت نہیں کرسکتے ۔
