اہم خبریں

سندھ حکومت کا اہم اقدام پیپلز بس سروس موبائل ایپ کا افتتاح کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کا اہم اقدام پیپلز بس سروس موبائل ایپ کا افتتاح کردیا ۔ آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس موبائل ایپلی کیشن سفر کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرے گی ایک ماہ میں کارڈ سسٹم متعارف کرایا جائیگا،اب بس کی مانیٹرنگ اس ایپ کے زریعے ممکن ہو سکے گی ۔مسافر اسی ایپ کے ذریعے عملے کیخلاف شکایات درج کرا سکیں گے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ، جولائی کے آخر میں مزید بسیں آر ہیں ، جلد اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی بی آر ٹی ہے جو بائیوگیس پر چلے گی۔

متعلقہ خبریں