اہم خبریں

شمالی وزیرستان دھماکا، شہید جوانوں کوفوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونیوالے جوانوں کو فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے۔آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپن وام کے شہداء کی نمازجنازہ ادا کردی ،سپاہی گل رؤف اورسپاہی عابداللہ کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں حاضروریٹائرڈافسران اورلواحقین نے شرکت کی۔ پاک فوج ہرقیمت پرمادروطن کادفاع کرنےکیلئےتیارہے۔

متعلقہ خبریں