اہم خبریں

جاوید لطیف

نو مئی واقعات میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جاسکتی، جاوید لطیف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نو مئی واقعات میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جاسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی منصوبہ سازی ناکام ہوچکی،سازش کے تحت سی پیک پر کام کو روکا گیا ۔ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ 9مئی واقعات میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جاسکتی، مکمل سازش کے تحت شرپسندوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، ریاستی اداروں پر حملہ دراصل ریاست پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا منصوبہ مکمل ناکام ہو چکا ، سازش کے تحت سی پیک پر کام کو روکا گیا سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بجلی کے کار خانے لگا ئے ، روشنیاں بحال کیں اور کراچی کا امن بحال کیا ۔

متعلقہ خبریں