راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جھوٹے کیسوں کا جمعہ بازار اور کرپشن کا انبار لگا ہے، جو منی لانڈرنگ اور نیب میں
مطلوب تھے وه حکمران بنا دیے گیے ہیں۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے 50 دن جبکہ آئی ایم ایف فیصلے کو 8 دن رہ گئے، پاکستان کا ہر شعبہ عدم استحکام کا شکار ، معیشت تباہ ریاست بد حال ،سیاست کا بھی براحال ہے،آج 2 کروڑ سے زائد لوگ بے روزگار ویں ڈیفالٹ کی تلوار سر پے لٹک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فرانس سے آئی ایف ایم کو منوا کے آتے ہیں یا منہ لٹکا کے آتے ہیں، جو 50 سال سے یہاں سرمایہ کاری کررہے تھے وہ اپنے شیئر بیچ کے جا رہے ہیں، آئین وقانون کی تضحیک میں کون غیرملکی سرمایہ کارپاکستان آئے گا، جو منی لانڈرنگ اور نیب میں مطلوب تھے وه حکمران بنا دیے گئے، جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اتنی گندم نہیں کاٹی جارہی جتنی جھوٹی ایف آئی آرکاٹی جارہی ہیں، جھوٹے کیسوں کا جمعہ بازار اور کرپشن کا انبار لگا ہے، جس کو چاہتے ہیں اٹھالیتے ہیں، ایک کیس میں ضمانت ہونے دوسرا تیار ہوتا ہے ،ملک ونیٹی لیٹر پر ہے ۔
