اہم خبریں

محکمہ صحت کی ٹیم پر حملہ کرنے والکے اوباش نوجوان گرفتار

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیم پراوباش نوجوانوں کے حملہ بارے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، پولیس کے مطابق اہلکار پر حملہ خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر کیا گیا ،منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے محکمہ صحت کے اہلکار سے تلخ کلامی کی ،واقعے کے بعد ملزمان اعجاز، احسان اور شانی موقع سے حراست میں لے لئے گئے ،محکمہ صحت راولپنڈی کی ٹیم خسرے کے حوالے سے جاری مہم کے سروے پر تھی ،فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،زیر حراست ملزمان کو تھانہ رتہ امرال منتقل کر دیا گیا، اس حملے میں محکمہ صحت راولپنڈی کے تین اہلکار زخمی، ہپستال منتقل کر دیا گیا اوباش نوجوانوں نے محکمہ صحت راولپنڈی کی خواتین کو حراسان کرنے کی کوشش کی منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے محکمہ صحت کے تین اہلکاروں پر تشدد کیا تشدد کے واقعے کے بعد ملزمان اعجاز، احسان اور شانی موقع سے فرار ہو گئے،متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اوباش نوجوانوں نے میرا اسکارف کھینچا منع کیا تو حملہ کر دیا، محکمہ صحت راولپنڈی کی ٹیم خسرے کے حوالے سے جاری مہم کے سروے پر تھی۔

متعلقہ خبریں