اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ایم اینڈ ڈی سی اگست میں نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای) منعقد کرائے گا اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن (این آر ای) کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ رواں سال اگست میں نیشنل رجسٹریشن امتحان منعقد ہو گا،قومی رجسٹریشن امتحان غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کے لیے ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بھر میں امیدواروں کی سہولت کے لیے پی ایم ڈی سی ملک کے 4 بڑے شہروں لاہور، کراچی، راولپنڈی/اسلام آباد اور پشاور میں این آر ای امتحان کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، این آر ای امتحان کا انعقاد نمز (نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز) پی ایم ڈی سی کے زیر نگرانی کراے گا۔ این آر ای امتحان کا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ مزید براں این آر ای امتحان پی ایم ڈی سی سے حاصل کردہ عارضی لائسنس والے امیدوار ہی مذکورہ امتحان کے لیے خود کو رجسٹر کروا سکیں گے۔خواہشمند امیدواروں کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ وہ مذکورہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کے لیے درکار پیشگی ضروری دستاویزات کو مکمل کریں۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل نے پی ایم اینڈ ڈی سی کے اسکالرشپ کے اہل ہونے والے طلباء کو پیش کردہ اسکالرشپ پروگرام کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کونسل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسکالرشپ /وضیفہ پروگرام کے لیے اہل ثابت ہونے والے تمام طلبہ کو ان کی دوسری اسکالرشپ قسط جولائی 2023 کے پہلے ہفتہ کو مل جائے گی۔ تقریباً 301 طلبہ کو اسکالرشپ دیا جائے گی۔ مزید سوالات کے لیے طلباء پی ایم ڈی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
