اہم خبریں

پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ

پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد(اے بی این نیوز  )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں کہی۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کاخیرمقدم کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں گہرے تاریخی اور پائیدار دو طرفہ تعلقات پرروشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے اور معیشت کو استحکام اور نمو کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے مالیاتی گیپ کو کم کرنے کے لیے حکومت کے بجٹ اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

متعلقہ خبریں