گجرات (اے بی این نیوز )گجرات میں گلے پر قاتل ڈور پھرنے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ روز پولیس کے مطابق ڈھکر پلازے کے قریب ڈور پھرنے سے17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے،پولیس کاکہناہے کہ نوجوان اپنی بہن کو کالج چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ ڈور گلے پر جا پھری۔
