اہم خبریں

ایدھی فاونڈیشن کا ایئر ایمبولینس بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرنیکا فیصلہ

کرا چی(اے بی این نیوز) ایدھی فاونڈیشن اپنے ایئر ایمبولینس کے بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرے گا، جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا۔پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں، جس کے بعد تعداد 5 ہوجائے گی، اس کے علاوہ بیڑے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فاونڈیشن کا ایک سینٹر پنجاب میں بھی بنائیں گے، میرا بیٹا سعد بھی تربیت حاصل کرکے پائلٹ بن چکا ہے، ایدھی فاونڈیشن کے بیڑے میں 5 ایئر یمبولینسز ہوجائیں گی۔فیصل ایدھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اینٹونوو 2 روس سے لیں گے جو یوکرائن کا بنایا ہوا ہے، یہ جہاز ڈیزاسٹرز (آفات) میں استعمال ہوتا ہے، اس میں 6 بیڈز لگ سکتے ہیں، اس جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور کچے علاقوں میں بھی لینڈ کرایا جاسکتا ہے۔فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اینٹونوو 2 فصلوں کی کٹائی اور انہیں ٹڈی دل سے بچانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایوی ایشن فیول مہنگا ہوچکا تاہم اس میں 92 ہائی آکٹین فیول استعمال ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں