فیصل آباد( نیوز ڈیسک) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ ایکسپریس وے سکندرپور پل کے قریب شدید دھند کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار کانسٹیبل جاں بحق، ریسکیو اہلکار سمیت متعدد افراد بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح شدید دھند کی وجہ سے ایکسپریس وے سکندر پور پل کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو ریسکیو اہلکار زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال رہے تھے کہ اسی دوران گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کانسٹیبل 35 سالہ فیصل مبین ملی ولد لیاقت علی کنٹینر کے نیچے آ کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شدید دھند کی وجہ سے ایک گاڑی نے ریسکیو ایمبولینس کو بھی ٹکر مار دی جس کے باعث ریسکیو اہلکار سمیت محسن عارف ولد عارف’ شہزاد اکبر ولد اکبر علی’ منظور ولد سائیں داد وغیرہ بھی زخمی ہو گئے۔ تاہم ریسکیو1122 کے عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچادیا۔