اسلام آباد(اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد،میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے ،21 سے 24 جون کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ،بالائی اور وسطی پنجابمیں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ، سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔
