اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے سینئر وکلاء چودھری اعتزاز احسن اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ملاقات کی۔تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر قانونی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے۔
