اہم خبریں

پولیس شہدا ہمارافخر،ہماری حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پولیس کے شہداہمارفخر ہیں،ان شہدانے ہماری حفاظت کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کردیں،ہمارے شہیدا اور دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے لواحقین کو واجبات اداکرینگے،منگل کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پولیس لائنز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پولیس میں بہادر افسران شامل ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں، حکومت پولیس افسران کو تربیت دینے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں