پنجاب : سرکاری آٹے کی فراہمی کا35سالہ نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب میں 35سال سے نافذ سرکاری آٹا فراہمی کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا،پنجاب میں فلورملز کو فراہم کیا جانیوالا سرکاری گندم کوٹہ نظام ختم کرنے پر مشاورت شروع ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق صوبہ میں آٹے پر دی جانیوالیکا فیصلہ کیاگیا ہے۔محکمہ خوراک نے اپنے پاس موجود 40لاکھ ٹن گندم اوپن مارکیٹ قیمت کے مطابق نیلام کرنے کا عندیہ دیدیا،محکمہ خوراک کسانوں سے خریدی گئی گندم کو 4700یا 5ہزار فی من میں نیلام کرنے کا خواہش مند ہے،گندم کی نیلامی سے حاصل رقم کو محکمہ خوراک 750ارب کا قرض اتارنے کیلئے استعمال کرے گا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کی گندم نیلامی کی مخالفت کردی ، ایسوسی ایشن رہنما عاصم رضا نے کہاکہ ہمیں نئی گندم خریدنے نہیں دی گئی اور اب محکمہ کاروبار کرنے لگا ہے، سرکاری گندم کی نیلامی کیخلاف مسابقتی کمیشن ، عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔
