اہم خبریں

پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھ گئی ، ڈالر چکنا چور

کرا چی(اے بی این نیوز)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 291 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔پاکستانی رو پے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز چار روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جب ڈالر گزشتہ روز 295 روپے کی سطح سے کم ہو کر 291 روپے کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جا نب کرنسی ڈیلروں کے مطابق ملک کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں ہونے والی کمی کی خبروں نے اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قیمت کو سہارا دیا جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں