اہم خبریں

پنجاب حکومت کاپرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی آپریشن صحت کارڈپر بندکر نے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کاپرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی آپریشن صحت کارڈپر بندکر نے کا فیصلہ
لاہور(اے بی این نیوز) نگران حکومت کا یکم جولائی سے صحت کارڈپرپرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی کے آپریشن بندکر نے کا فیصلہ سامنے آگیا ، دل کے مریضوں کو بھی علاج کیلئے 30 فیصدادائیگی کرنی پڑے گی۔محکمہ صحت نے صحت کارڈپالیسی میں ترامیم کی سفارشات نگران حکومت کوپیش کردی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صحت کارڈ پرگائنی کے آپریشنز اب صرف سرکاری ہسپتالوں میں کئے جائیں گے، ، دل کے مریضوں کاپرائیویٹ ہسپتال میں علاج 30 سے 40 فیصد ادائیگی پر ہو گا، پرائیویٹ ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کامفت علاج 60 ہزار سے کم آمدن والوں کا ہوا کرے گا۔ صحت کارڈ سہولیات 65 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو ہی 100 فیصد مفت مل سکیں گی، 65ہزار سے زائد آمدن والے افراد علاج معالجے پرمکمل مفت سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔محکمہ صحت نے سفارشات منظوری کیلئے نگران حکومت کو پیش کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں