عید کی چھٹیاں، حکومت نے سرکاری ملازمین کو سپرائز دیدیا
اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالا ضحی کیلئے 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔عیدالاضحی کیلئے جن 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ، جمعرات29 جون سے لے کرہفتہ یکم جولائی تک ہوں گی۔ اتوار کو عام تعطیل کے باعث نجی و سرکاری شعبوں کے ملازم عیدالا ضحی پر چار چھٹیاں کر سکیں گے۔
