پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں خدا حافظ کہیں گے ،پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان جس کو ٹکٹ دیں گے وہی ایم این اے اور ایم پی اے ہوگا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی ، وزیراعلیٰ کو اطلاع ملی تو انہوں نے صرف محتاط رہنے کا کہا ہم خود سپیکر کی منتیں کر رہے ہیں کہ ان کے استعفے قبول کرو،ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں میں صوبے سے مشاورت نہیں کی جا رہی ہے، وفاق کا ہمارے ساتھ رویہ دشمنی پر مبنی ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر جا کر کارروائیاں کرنیوالے بیانات ملک دشمن بیانات ہیں،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی زیادہ تر کالز عام مجرم کرتے ہیں، جو پکڑے جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا آٹا مہیا کرنےکیلئےصوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔