اسلام آباد(نیوزڈیسک) پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد،شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔پولیس نے سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے مسترد کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
