اہم خبریں

پنجاب نے رات ساڑھے آٹھ بجے کاروباری مراکزبندکرنیکاوفاقی حکومت کافیصلہ مستردکردیا

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے رات ساڑھے آٹھ بجے کاروباری مراکزبندکرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کومستردکردیا ،منگل کواپنے ایکب بیان میں پنجاب کے سینئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہاکہ پنجاب حکومت نے رات ساڑھے آٹھ بجے کاروباری مراکزبندکرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کومستردکردیاہے، امپورٹڈحکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کوقابل قبول نہیں ،واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی کی بچت سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ملک میں مارکیٹیں ساڑھے 8 اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر توانائی بچت پلان کے نفاذ کی منظوری دی جو فی الفور پورے پاکستان میں نافذ العمل ہوگا۔وفاقی وزارا کے مطابق نئے بچتی اقدامات سےسرکاری محکموں میں 30 فی صد بجلی بچائی جائے گی اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے دیگر ذرائع کا استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں