اہم خبریں

پشاور ،کباڑ گودام میں شدید آتشزدگی ،کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور رنگ روڈ پر کباڑ کے گودام میں شدید آتشزدگی ،کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،11 فائربریگیڈ گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ مویشی منڈی کے قریب کباڑ گودام میں لگنے والی آگ پر چھ گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا،کارروائی کے میں 11فائربریگیڈ گاڑیوں اور 41فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس کی تحقیقات جاری۔

متعلقہ خبریں