اہم خبریں

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی،انتہائی مطلوب ملزم کویت سے گرفتار کرلیا

لاہور(اے بی این نیوز)ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گجرات پولیس کو مطلوب ملزم کویت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم یاسر عمران کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا. متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

متعلقہ خبریں