اہم خبریں

وائٹ پیپر 2013 سے اب تک کی معاشی صورتحال پر ہے، پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کا ٹیکہ لگا،شوکت ترین

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ عمران خان کے تیسرے اور چوتھے سال میں گروتھ ریٹ 17 سال کا سب سے زیادہ تھا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے ٹیکس کلیکشن 3 ہزار 300 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 100 ارب روپے کی۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں 55 لاکھ ملازمتیں دیں، مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے اصلاحات کی گئیں، آئی ایم ایف پروگرام معطل نہیں کیا۔شوکت ترین نے کہا کہ وائٹ پیپر 2013 سے اب تک کی معاشی صورتحال پر ہے، پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کا ٹیکہ لگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 2018 تک ہمارے ذخائر 9.4 ارب ڈالر تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہاتھ پھیلاتے شرم آتی ہے، آئی ایم ایف مغرب کے تابع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جنگیں لڑتے ہوئے ہمیں ڈالرز ملے اور ہم نے ترقی کی۔

متعلقہ خبریں