لاہور(اے بی این نیوز)کلرکہار بس حادثہ کے بعدموٹروے پولیس کے سخت فیصلے سامنے آگئے،موٹروے پولیس نے نجی کمپنی کی بسوں کیلئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ موٹروے پولیس کا لاہور جانے والی بسوں کا ٹائم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ ،بسوں کی اسپیڈ چیکنگ کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،کلرکہار کے آغاز سے قبل تمام بسوں کے گروپ تشکیل دیئے جائیں گے، لاہور کی طرف سفر کرنیوالی ہیوی ٹریفک کا آن لائن ڈیٹا مرتب کیا جائے گا، گاڑیوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی اخراج، الیکٹرانک آلات وسیفٹی سے متعلق دیگر لوازمات کی لازمی چیکنگ کی جائے گی، معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑی مالکان کو جرمانے کیساتھ ٹول پلازہ سے ہی موٹروے سے آوٹ کردیا جائے گا،بسوں کی فٹنس پاسنگ، روٹ پرمٹ اور ڈرائیور کا لائسنس لازمی چیک کیا جائے گا۔
