اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے بتایاہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکیج تاحال جاری ہے تاہم ملک بھرکےتمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے،اب سبسڈی میں غریب اورمتوسط طبقہ کوزیادہ سے زیادہ حصہ ملے گا، عام صارفین کو بھی وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت سبسڈی فراہم کر رہی ہے،عام صارفین کو10کلوآٹا648،گھی 375روپے ،چینی 89روپے فی کلو فراہم کی جارہی ہے،ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے بتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکیج تاحال جاری ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزپردستیاب دیگربرانڈڈاشیاپربھی رعایت پر دی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک بھرکےتمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے،اب سبسڈی میں غریب اورمتوسط طبقہ کوزیادہ سے زیادہ حصہ ملے گا،بی آئی ایس پی رجسٹرڈ صارفین کیلئے تاریخی سبسڈی کا اجراکیا گیا ہے،ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزنے کہاکہ 10کلوآٹا400،گھی300 اورچینی 70روپےفی کلوفراہم کی جائیگی،دالوں اورچاولوں پر15سے20روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی،انہوں نے کہاکہ عام صارفین کو بھی وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت سبسڈی فراہم کر رہی ہے،عام صارفین کو10کلوآٹا648،گھی 375روپے فی کلودستیاب ہے،عام صارفین کوچینی 89روپے فی کلو فراہم کی جارہی ہے،ترجمان نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورزپردستیاب دیگربرانڈڈاشیاپربھی رعایت دی جارہی ہیں،ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزنے کہاکہ صارفین کو انتہائی جدید اور شفاف انداز میں سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ،جدید سسٹم کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ہرایک ٹرانزکشن کومانیٹر کررہا ہے۔