لاہور (نیوزڈیسک )لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون دھند کے باعث بند کر دیا گیا،ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ میں کمی کی وجہ سے موٹروے ایم تھری جڑانوالہ سے فیض پور تک بند جبکہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے جڑانوالہ دھند کے باعث حد نگاہ نہ ہو نے کے برابر ہے اس لئے اس کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے،لاہور اسلام آباد موٹروے دھند کی وجہ سے ٹھوکر تا ہرن مینار تک بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے کامونکی تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔