اہم خبریں

جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں، مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، شاہ محمود قریشی

ملتان(اے بی این نیوز)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں۔ مجھ پر ملتان میں من گھڑت 5 کیس درج کیے گئے، 9 مئی واقعات میں مجھ پر 13 دفعات لگائی گئیں لیکن ایک بھی ثابت نہ کرسکے، جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی عدالت نے میری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ہے، میرا ضمیر مطمئن ہے میرے ہاتھ صاف ہیں۔ کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی اس کے حق میں ہوں،، 40 سالہ سیاست میں حب الوطنی کو ترجیح دی، جیل میں قید تنہائی میں کوئی کیسے نقص امن پیدا کر سکتا ہے، جون میں جیل میں دوران قید نل کا پانی ملتا تھا۔

متعلقہ خبریں