اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کےفیصلےسےٹکرائےگی کراچی میئرکےالیکشن نےدنیا میں پاکستان کی جمھوریت کاپورسٹ مارٹم کردیاحکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہےلوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہےصحا فی اورصحافت کوزنچریں پہنائی جارہی ہیں۔جسعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نےپاکستان کو دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نےاُسی پریلغارکردی ۔ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے۔ڈار نےمعاشی ناکامی تسلیم کرلی چین کو1ارب ڈالر دے کےواپس لیا۔حکومت نےسارےحربےاستعمال کرلئے لیکن بات نہیں بن رہی، بات کہاں جا کے رُکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔تجارتی خسارہ40فیصدترسیلات13فیصداور برامدات12فیصدکم ڈالرنایاب مہنگائ آسمان پرغریب زمین بوس پکڑدھکڑاغوااورقتل کی خبریں ہیں اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائیرنگ ساری قوم ڈپریشن کاشکارہےاوروزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کرجگ ہنسائی کاسبب بن رہےہیں30جون تک IMFکا کٹی کٹا نکل آئےگا
