اہم خبریں

سراج درانی کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس، نیب حکام نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی (اے بی این نیوز)احتساب عدالت کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ،آغا سراج درانی کی جانب سے نیب آرڈیننس کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کئے جانے کا معاملہ ،نیب حکام نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی، آ ٓغا سراج درانی کے صاحبزادے آغا شہباز کی بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست ، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ 19 جون کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں